سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت 195غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، غیرقانونی تارکین وطن کی جانچ پڑتال کے لیے دکانوں، کمپنیوں اور فیکٹریوں کا بھی معائنہ کیا جا سکتا ہے،پولیس

جمعہ 11 اپریل 2014 19:57

سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت 195غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، غیرقانونی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) سعودی عرب میں 195مزید غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکرلیاگیا،میڈیارپورٹس میں بتایاگیا سعودی وزارت داخلہ اور وزارت محنت کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن کے دوران ملک بھر سے مزید 195سے زائد افراد کو گرفتار کیاگیاہے،جدہ شہر سے100کے قریب گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں،اس سے قبل جدہ سے حراست میں لیے گئے 1899 غیر قانونی تارکین وطن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد جیلوں میں قید ہے ،باقی گرفتاریاں دیگرشہروں سے کی گئیں ہیں، جدہ پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ الکہتانی نے بتایاکہ غیرقانونی تارکین وطن کی جانچ پڑتال اوران کی گرفتاریوں کے لیے دکانوں، کمپنیوں اور فیکٹریوں کا بھی معائنہ کیا جا سکتا ہے، ریاض میں یہ مناظر بھی دیکھنے کو ملے کہ جیسے ہی پولیس کی گاڑیوں نے ہوٹر بجائے بھگدڑ مچ گئی،پولیس نے بتایاکہ وہ جب بھی حکم ملادوبارہ آپریشن کریں گے ،ذرائع کے مطابق گرفتارکیے جانے والوں میں درجنوں پاکستانی بھی شامل ہیں ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکڑوں پاکستانی سعودی جیلوں میں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :