ٹیکسٹال شعبے کی مارک اپ اسکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے

جمعہ 11 اپریل 2014 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) ٹیکسٹال شعبے کی مارک اپ اسکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ایکسپورٹ فنانس مارک اپ ریٹ سہولت اور ٹیکسٹائل شعبے کے طویل مدتی قرضوں پر مارک اپ ریٹ سپورٹ سہولت کے تحت رواں مالی سال میں ادائیگیوں کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق یہ فنڈ یکم ستمبر 2010 سے 28 فروری 2011 کی مد کے سو فیصد ایکسپورٹ فانانس مارک اپ ریٹ سہولت اور یکم مارچ 2011سے 31اگست 2011 کی مدت کے طویل مدتی قرضوں پر تیکسٹائل شربے کے لئے سو فیصد مارک اپ ریٹ سہولت کی ادائیگیوں کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ہر کلیم کے سات وزارت ٹیکسٹائل کی رجسٹریشن سرتیفیکٹ کی تصدیق شدہ نقل جمع کرائی جائے۔