بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ

جمعہ 11 اپریل 2014 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء)رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نو ماہ میں گیارہ ارب اٹھاون کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ دوہزار چودہ کے دوران گیارہ ارب اٹھاون کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں گئیں۔ جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں گیارہ اعشاریہ نو فیصد زائد ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سعودی عرب سے تین ارب انتالیس کروڑ ڈالر،، متحدہ عرب امارات سے دو ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر ،، امریکہ سے ایک ارب بیاسی ڈالر اور برطانیہ سے ایک ارب تیرسٹھ کروڑ ڈالر کی ترسیلات سرفہرست رہیں۔