نارنگ منڈی ‘نوبیاہتا دولہا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ،نئی نویلی دلہن اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی

جمعہ 11 اپریل 2014 16:51

نارنگ منڈی ‘نوبیاہتا دولہا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ،نئی نویلی دلہن ..

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) نوبیاہتا دولہا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا،نئی نویلی دلہن اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ۔بتایا گیا ہے کہ بی آر بی نہر چھانگی سیفن کے قریب محمد سفیان کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز محمد سفیان موٹر سائیکل پر شاپنگ کرنے کے بعد اپنے گھر لوہارنوالی جارہاتھا کہ اچانک تیز رفتار ٹریکر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔متوفی کی موت کی خبر اہل خانہ پر بجلی بن کر گری اور نئی نویلی دلہن اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ۔