بحری جہاز مارننگ گلوکاری کے عملے میں شریک پاکستانی غفران مرغوب دو سے تین روز میں پاکستان پہنچ جائینگے‘ انصار برنی

جمعہ 11 اپریل 2014 16:50

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء ) سماجی رہنما و انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی نے کہا ہے کہ باغیوں سے رہائی پانیوالے بحری جہاز مارننگ گلوکاری کے عملے میں شریک پاکستانی آفیسر غفران مرغوب آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے ،بعض تنظیموں نے سماجی بہبود اور انسانی خدمت کو مفادات کا ذریعہ بنا لیا ہے اورتھر کے نام پر کچھ لوگوں کی لاٹری نکل آئی ۔

لاہو رائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انصار برنی نے بتایا کہ انہیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کے لئے بلایا تھا جہاں تیل بردار بحری جہاز مارننگ گلوری کے عملے میں شریک پاکستانی آفیسر غفران مرغو ب کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی آفیسر آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے دورہ لاہور کے دوران مختلف جیلوں سے 21قیدیوں کو بھی رہا کرایا ہے جبکہ انسانی حقوق سے متعلق بھی بعض امور نمٹائے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ مخیر حضرات سماجی تنظیموں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو رقم دیتے ہیں و ہ امانت ہوتی ہے لیکن یہاں بعض تنظیموں نے اسے مفادات کا ذریعہ بنا لیا ہے جو درست نہیں۔تھر کے نام پر لوگوں کی رات رات لاٹری نکل آئی ۔

متعلقہ عنوان :