کراچی ،پولیس کی کارروائیاں ، مدینہ کالونی سے 15مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد

جمعہ 11 اپریل 2014 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیس نے گلشن اقبال تیرہ ڈی سے متصل مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دور ان پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ اور مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر گلشن اقبال تیرہ ڈی سے متصل مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی گئی اور گھر گھر تلاشی لی۔تلاشی کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، گرفتار افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :