(ن) لیگ تعمیروترقی پر یقین رکھتی ہے،راجہ اعجاز دلاور خان

جمعہ 11 اپریل 2014 15:05

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے راہنماء راجہ اعجاز دلاور خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن تعمیروترقی پر یقین رکھتی ہے ۔مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے دودفعہ ڈڈیال کٹھاڑ دلاور خان کادورہ کیا عوام علاقہ کے مسائل سنے اور مون سون کی بارشوں کی وجہ سے تباہ ہونے والی پلیوں کی تعمیرومرمتی کیلئے اقدامات کیے ۔

دلوار بروٹھہ ،دربلہ پُلی کی تعمیر تقریبا 80فیصد مکمل ہوچکی ہے آزادحکومت ہوائی اعلانات کرکے عوام کو بے وقوف بنارہی ہے گڈگورننس کے دعوے کرنے والے حلقہ LA-1ڈڈیال میں ایک ترقیاتی کام بتائیں جو موجودہ حکومت نے شروع کیاہو۔سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کے دور حکومت میں ڈڈیال میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے دلوار بروٹھہ ،دربلہ پُلی کے کاموں کاجائزہ لینے اور بعدازاں تارکین وطن کے راہنماء وسرمایہ کار چوہدری جمیل فخری کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چوہدری یونس ،چوہدری غفار ،راجہ ظہیر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ٹھیکیدار راجہ ظہیر نے راجہ اعجاز دلاور خان کو بتایا کہ کام جاری ہے اور بہت جلد بقیہ کام بھی مکمل ہوجائیگا ۔

راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ 15دنوں کے اندر کام مکمل ہونا چاہیے اور مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق جو ہمارے محسن ہیں انکو افتتاح کے لیے دعوت دی جائیگی انہوں نے کٹھاڑ دلاور خان کے عوام کی مشکل وقت میں مدد کی راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ کٹھاڑ دلاور پلی ،دیوار گرلز ہائیر سکینڈری سکول ،سڑک، پچوانہ پلی جیسے دیگر منصوبہ جات مکمل ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے ۔