30لاکھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے سفیر بن کر کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی

جمعہ 11 اپریل 2014 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 30لاکھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سفیر بن کر کردار ادا کریں،66سال گزرنے کے باوجود مہاجرین کے مسائل جو ں کے تو ں ہیں مہاجرین کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے مڑ کر نہیں دیکھتے اور صرف مال بناؤ مہم میں مصروف رہتے ہیں حکومت پاکستان مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرے،جماعت اسلامی کے کارکنان معاشرے میں نمایاں کردار کے حامل افراد ہیں اپنی دعوت ایسے افراد تک پہنچائیں جو تبدیلی چاہتے ہیں جماعت اسلامی نے سید مودودی  کی فکر کے مطابق اصلاح معاشرے کے لیے جو کردار ادا کیا وہ سب کے سامنے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع لاہور کے امراء حلقہ جات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی مشتاق ایڈووکیٹ،غلام نبی نوشہری،غلام محمد صفی،محمد غالب،شمشیر خان،راجہ جہانگیر خان،سردار مقصود طاہر،عبدالقدوس اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں یہاں بڑی تعداد میں کشمیری موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ریاست جموں وکشمیر کے تمام خطوں میں موجود ہے آج یہاں پر گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر جماعت کی قیادت موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو نظر بند کر کے جعلی انتخابات کا ڈرامہ رچاہا جارہا ہے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے،عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے نام نہاد انتخابات کو مسترد کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی ریاست میں اسلامی اقدار کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے جس کے لیے یہ خطہ ہم نے آزاد کروایا تھا پاکستان میں مقیم مہاجرین بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں،جماعت اسلامی وحدت کشمیر کی علامت اور تحریک آزادی کشمیر کی علمبردار ہے آزادی سے کم کوئی بھی حل کشمیریوں کو قبول نہیں ہوگا۔