جے وردھنے اور سنگاکارا کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے، ارجنا رانا ٹنگا

جمعہ 11 اپریل 2014 15:02

کولمبو( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا ریٹائرمنٹ کے معاملے پر جے وردھنے اور سنگاکارا کی حمایت کردی ۔ ایک انٹرویو میں 1996کی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے کپتان راناٹنگا نے کہا کہ دونوں پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا وقت بالکل درست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرکٹرز کو ہی اس بات کا پوری طرح علم ہوتا ہے کہ انہیں کب کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرنی ہے اور انہیں اس کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ جے وردھنے اور سنگاکارا نے درست وقت پر ٹھیک فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں نوجوان پلیئرز نے زیادہ بہتر کارکردگی پیش کی۔