ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ساؤتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کی میزبانی دے دی

جمعہ 11 اپریل 2014 15:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ساؤتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کی میزبانی دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ چین میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے کی۔ وطن واپسی پر انہوں نے بتایا کہ ایشین فیڈریشن نے پاکستان کو اس ایونٹ کی میز بانی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ ملکوں کی ٹیموں اور آفیشلز کے لئے کو چنگ کورس کی میز بانی بھی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ جون کے تیسرے ہفتے میں کراچی میں ہوگا۔ پاکستان اس سے قبل2008 میں بھی ساؤتھ ایشین جونیئر مقابلے اسلام آ باد میں کرا چکا ہے۔ ایس ایم سبطین نے کہا کہ اس بات کے امکان ہے کہ ساؤتھ ایشین چمپئن شپ 22سے25 جون تک ہوگی جبکہ اس سے قبل15 سے 21 جون تک کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے ایشین فیڈریشن اپنے انٹر نیشنل کوچ کی تقرری کرے گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سامان بھی پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین ایونٹ میں بوائز اور گرلز کے کیڈٹ مقابلے ہونگے جس میں انڈر15 اور انڈر18 ایونٹس شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ٹیبل اور ایشین ٹیبل کے حکام پاکستان میں ان کی فیڈریشن کو تسلیم کرتے ہیں اور ا? ئی او سی کی جانب سے عالمی فیڈریشن کی تصدیق شدہ فہرست میں بھی ان کی فیڈریشن کو تسلیم اور قانونی قرار دیا گیا ہے مگر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ ان کی فیڈریشن کو تسلیم نہیں کرتا ہے جبکہ آ ئی او سی سے الحاق شدہ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن بھی ان کی تنظیم کو تسلیم کرتی ہے۔

اس صورت حال میں اگر حکومت نے ساؤتھ ایشین ایونٹ کے لئے ان کی مالی مدد نہیں کی تو اس اہم مقابلے کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر اختر گنجیرا سے ملاقات کریں گے اورانہیں صورت حال سے آ گاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن سے بھی اس حوالے سے مالی تعاون کی درخواست کرے گی۔ پاکستان ایسے حالات میں جب غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ نے کے لئے تیار نہیں ہیں ساؤتھ ایشین ایونٹ کا التواء افسو س ناک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :