پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ کا افتتاح 15 اپریل کو ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگا
جمعہ 11 اپریل 2014 15:00
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ کا افتتاح 15 اپریل کو ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگا۔ جس کے مہمانِ خصوصی ایل سی سی اے عبوری کمیٹی کے چیئر مین سردار سعادت علی خان ہونگے۔ چمپئن شپ میں 177 کلبیں شرکت کر رہی ہیں جس کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جنہیں تینوں زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ویسٹ زون میں 72 کلبوں کو 24 گروپس میں، ایسٹ زون کی 57 کلبوں کو 19 گروپس میں، جبکہ نارتھ زون کی 48 کلبوں کو 16 گروپس میں تقسیم کیا گیا افتتاحی میچ 15 اپریل کو نیشنل جم خانہ اور الحلال کرکٹ کلب کے درمیان ایل سی سی اے گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔
مقابلے لیگ کی بنیاد پر ہوں گے تا کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع مل سکیں اور لاہور کی کرکٹ پروان چڑھے۔ چیف آر گنائزر چیمئپن شپ عامر الیاس بٹ نے کہا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ افتتاح کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر آرگنائزر اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔ انہوں نے تمام ٹیموں کو ہدایات کی ہیں کہ اپنے شیڈول کی کاپیاں شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ فیصل ٹاؤن اسسٹنٹ سیکرٹری قاسم شفیق سے وصول کر لیں۔ کاغذات جمع نہ کروانے والی ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.