بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اداکار امریتا سنگھ کو قدرتی طور پر اداکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادا کارہ کا خطاب دیدیا

جمعہ 11 اپریل 2014 14:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اداکار امریتا سنگھ کو قدرتی طور پر اداکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادا کارہ کا خطاب دیدیا۔

(جاری ہے)

اداکار ارجن کپور نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اداکارہ امریتا سنگھ فلم” اورنگ زیب “میں ان کی والدہ کا کردار نبھا چکی ہیں اور اب نئی فلم ٹوا سٹیٹس میں بھی ان کی والدہ کے کردار میں ہی جلوہ گر ہوں گی۔ اداکار نے کہاکہ ان میں فطری طور پر اداکارہ ہیں، کوئی بھی کردار نبھانے سے پہلے وہ نروس ہوتی ہیں تاہم جبکہ منظر عکسبند کیا جا رہا ہے تو وہ بہترین فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔اداکار ارجن کپور نے کہا کہ ان کی اداکاری متاثر کن ہے۔

متعلقہ عنوان :