دہشتگردی میں را، موساد اور سی آ ئی اے ملوث ہیں، اسلم بیگ
جمعہ 11 اپریل 2014 12:10
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء)سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ’’را‘‘ ’’ موساد‘‘ اور امریکی سی آئی اے ملوث ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کا فتنہ تب ہی ختم ہوگا جب قابض فوجیں افغانستان سے نکلیں گی اور افغانستان میں نئی حکومت بنے گی۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹرویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہاکہ جب سے مذاکرات کاعمل شروع ہوا ہے بد قسمتی سے دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے کیونکہ دہشتگرد مذاکراتی عمل کوناکام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں اوراس میں غیر ملکی طاقتیں بھی ملوث ہیں، دہشت گردی ڈرون حملوں کا بدل ہے، ڈرون حملے کرانیوالے اب زمینی حملے کرارہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ دہشت گردی میں را ، موساد اور امریکی سی آ ئی اے ملوث ہیں تاکہ مذاکراتی عمل کو ناکام بنایا جا سکے اب یہ حکومت اور طالبان کی ذمے داری ہے کہ وہ مذاکراتی عمل کو کامیاب کریں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا یہی چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگوں سے لڑتا رہے تاکہ اندرونی طور پر یہ کمزورہوجائے اور اس کے ٹکڑے کیے جاسکیں۔ امریکا کے جانے کے بعد افغانستان میں طالبان کی ہی حکومت بنے گی کیونکہ وہ وہاں سب سے زیادہ طاقتور ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.