کراچی؛ وقارالحسن کے قتل کے خلاف وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

جمعہ 11 اپریل 2014 11:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) گزشتہ روز گلشن اقبال میں قتل ہونے والے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر وقار الحسن زیدی کے قتل کے خلاف وکلاء کی جانب سے کراچی میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وقار الحسن زیدی کے قتل کے خلاف وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جب کہ وکلاء نے ایم اے جناح روڈ اور ملیر سیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 7 میں فائرنگ کر کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لائرز ونگ کے نائب صدر وقار الحسن زیدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :