شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکے اور راکٹ حملے میں 13 افراد جاں بحق

جمعہ 11 اپریل 2014 11:24

شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکے اور راکٹ حملے میں 13 افراد جاں ..

شمالی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) میران شاہ کی تحصیل شوال اور دتہ خیل میں ریموٹ کنٹرول دھماکے، فائرنگ اور راکٹ حملے میں 13 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں ایک گاڑی کے قریب نصب دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔

شمالی وزیرستان کی ہی تحصیل شوال میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر راکٹ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 10 افراد مارے گئے، دونوں واقعات میں مارے جانے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں شدت پسند گروپوں میں تصادم کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :