فوج کا اتناہی احترام کرتاہوں جتناوہ آئین وقانون کا کرتی ہے،خواجہ آصف،فوج کا احترام مجھ پر فرض ہے،میری آٹھ سالہ پرانی تقریردکھا کرمیڈیادکانداری چمکارہاہے،مشرف کا فیصلہ عدالت میں ہے اس پرکوئی بات نہیں کروں گا،معاملہ جب پارلیمنٹ میں آیا،آئین وقانون کے مطابق فیصلہ دے گی،وزیردفاع کی گفتگو

جمعرات 10 اپریل 2014 01:32

فوج کا اتناہی احترام کرتاہوں جتناوہ آئین وقانون کا کرتی ہے،خواجہ آصف،فوج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) وفاقی وزیرپانی وبجلی ودفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ میں افواج پاکستان کااتنا احترام کرتاہوں جتنافوج آئین وقانون کا احترام کرتی ہے،فوج کا احترام مجھ پر فرض ہے میں نے اس ادارے کابھرپوردفاع کیا اورہمیشہ کرتارہوں گا،فوج کے بارے میں کبھی بھی مخالف خیالات نہیں رکھے، حکومت اورفوج کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں ہے،مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گااس حوالے سے جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں من وعن قبول ہوگا،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرپانی وبجلی ودفاع خواجہ آصف نے کہاکہ دوچاردنوں سے میری 2006والی تقریر میڈیاپر دکھائی جارہی ہے، تقریرکے وقت بجٹ سیشن تھا وربجٹ سیشن میں اپنے خیالات کا اظہارکرنے کی اجازت ہوتی ہے اس وقت ہماری حکومت کا تختہ الٹنے کا غصہ اوردکھ تھا اس پر اظہارخیال کیاکیونکہ ایک شخص وردی پہن کرجلسے کرتاہے پھرسیاسی پارٹی تشکیل دیتاہے اس کے بعد اس وقت کے آئی ایس آئی کے سیکٹرکمانڈبریگیڈیرغضنفرنے مجھے بھی اس جماعت میں شامل ہونے کی پیش کش کی ،انہوں نے کہاکہ میں آج بھی اپنی اس تقریر پر قائم ہوں اس کی نفی نہیں کروں گا،انہوں نے کہاکہ سابق صدرجنرل(ر)پرویز وفاقی وزیرنے کہاکہ فوج کا احترام مجھ پر فرض ہے میں نے اس ادارے کابھرپوردفاع کیا اورہمیشہ کرتارہوں گا،میں افواج پاکستان کااتنا احترام کرتاہوں جتنافوج آئین وقانون کا احترام کرتی ہے،ہم نے مشرف کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپردکردیااوراللہ نے اس پر اپنا فیصلہ سنادیا،انہوں نے کہاکہ مشرف کے معاملے کوفوج کے اداراے کے ساتھ نہیں جوڑناچاہیے یہ دومختلف چیزیں ہیں ،مشرف ادارے کا نام نہیں ہے وہ ادارہ ہمارے 18کروڑ عوام کے لیے محترم ادارہ ہے،یہ واحد ادارہ ہے جو ملکی دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرتاہے،اللہ ہمارے ملک میں امن قائم کرے اوران کی قربانیاں رنگ لائیں،انہوں نے کہاکہ ہم سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگرمیں غلط کام کرتاہوں تو اس کا ادارے سے تعلق نہیں ہوناچاہیے وہ میراذاتی فعل ہوگا،اسی طرح مشرف کا فعل ذاتی تھا اس سے فوج کا کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف نے کہاکہ جولوگ میری آٹھ سال پرانی تقریر اب دکھا رہے ہیں وہ صحافتی بددیانتی کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت اورفوج کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ میں نے 25سالہ سیاست میں کبھی فوجی آمر کی حمایت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :