خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات30 اپریل تک ممکن نہیں،الیکشن کمیشن،حلقہ بندیوں، آئین اور قانون میں خامیاں دور کرنے کیلئے دو مشترکہ کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں، کمیٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں،ایکٹ اور قوانین پر ملکر خامیاں دور کرے گی اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 10 اپریل 2014 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تیس اپریل تک ممکن نہیں،حلقہ بندیوں، آئین اور قانون میں خامیاں دور کرنے کیلئے دو مشترکہ کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تیس اپریل تک کرانا ممکن نہیں ہیں۔ اجلاس میں حلقہ بندیوں، آئین اور قانون میں خامیاں دور کرنے کیلئے الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت اور نادرا کی دو مشترکہ کمیٹیاں قائم کی گئیں، ایک کمیٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں،ایکٹ اور قوانین پر ملکر خامیاں دور کرے گی جبکہ دوسری کمیٹی کے پی کے میں بائیومیٹرک سسٹم کے حوالے سے قوانین کا جائزہ لے گی۔ الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں ہوگا۔