فلور ملزایسوسی ایشن کی علامتی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ،آٹے کے بحران نے سراٹھانا شروع کر دیا،ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا،ہفتہ کو واشنگ اور 14اپریل کو مکمل ہڑتال کا کا فیصلہ اٹل ہے‘ میاں ریاض

جمعرات 10 اپریل 2014 22:29

فلور ملزایسوسی ایشن کی علامتی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ،آٹے کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء)فلور ملزایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں علامتی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جسکے باعث آٹے کے بحران نے سراٹھانا شروع کر دیا،فلور ملز ایسوسی ایشن نے ( ہفتہ) سے صوبہ بھر میں واشنگ اور 14اپریل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر صوبہ بھر کی ساڑھے آٹھ سو ملوں نے مطالبات کی منظوری کے لئے مسلسل تیسرے روز بھی دوپہر ایک سے سہ پہر چار بجے تک سپلائی بند رکھ کر علامتی ہڑتال کی ۔

علامتی ہڑتال کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے جسکے باعث آٹے کے بحران نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار میاں محمد ریاض نے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا ۔ 12اپریل کو فلور ملوں میں واشنگ بند کرنے اور 14اپریل اپریل کو مکمل ہڑتال کا فیصلہ اٹل ہے اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔