وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں 85 فیصد یا اس سے زائد لاسز والے فیڈرز بند کر نے کا فیصلہ کر لیا، پہلے مرحلے میں زیادہ نقصان والے 10 فیڈرز بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے
جمعرات 10 اپریل 2014 22:29
لاہور/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں 85 فیصد یا اس سے زائد لاسز والے فیڈرز بند کر نے کا فیصلہ کر لیا ، پہلے مرحلے میں زیادہ نقصان والے 10 فیڈرز بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے خیبر پختونخواہ میں 10 فیڈرز کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا کہ کوچیاں فیڈر 99 اعشاریہ 4 فیصد لاسز دے رہا ہے اس کے ذمہ 838 ملین رقم واجب الادا ہے۔ چکرمتی فیڈر 99 اعشاریہ 3 فیصد ہیں اور اس کے ذمہ 297 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ بالازئی فیڈر 98 اعشاریہ 2 فیصد میں ہے اور اس کے ذمہ 336 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ حسن خیل فیڈر کے لاسز 93 اعشاریہ 8 فیصد ہیں اور اس کے ذمہ 38 ملین روپے ہیں۔(جاری ہے)
ہری چند فیڈر کے لاسز 97 اعشاریہ 7 فیصد ہیں اور اس کے ذمہ 346 ملین روپے واجب الادا ہیں۔
دبیر فیڈر 97 اعشاریہ 5 فیصد لاسز میں ہے اور اس کے ذمہ 48 ملین روپے واجب ہیں۔ بشام فیڈر 93 اعشاریہ 7 فیصد لاسز میں ہے اور اس کے ذمہ 155 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ بکا خیل فیڈر 99 اعشاریہ 9 فیصد لاسز میں ہے اور اس نے 262 ملین روپے ادا کرنے ہیں۔ شنوائی گدی فیڈر 99 اعشاریہ 6 فیصد لاسز میں ہے اور اس کے ذمہ 398 ملین روپے واجب الادا ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.