اچھی طرح جان گئی ہوں رشتوں میں کیا چیز اہمیت رکھتی ہے،سکارلٹ جوہانسن،رشتے نبھانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ بہترین انڈرسٹینڈنگ ضروری ہے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 اپریل 2014 22:21

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء)ہالی ووڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے کہا ہے کہ مجھے اب سمجھ آئی ہے کہ رشتوں میں کیا چیز اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اب سمجھ آئی ہے کہ رشتوں کیلئے کیا چیز اہمیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رشتے نبھانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بہترین کمیونیکیشن ٹولز کے بارے میں آگاہ ہونا ضروری ہے ہمیں یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ شادی کس سے ہورہی ہے اور شادی کے بعد کیا ہوگا بلکہ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ یہ سب جو مجھے ملا یا میرے پاس ہے یہ میری زندگی کا حصہ ہے ۔