وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نوازشریف کے ہمراہ چینی وزیراعظم اور ایگزم بینک کے صدر و چےئرمین سے ملاقاتیں، دوست ممالک کی مدد سے توانائی کے حصول ،انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ اورتعلیم کے شعبوں کو تیز رفتار ترقی دینا چاہتے ہیں‘شہبازشریف ،چینی کمپنی سے لوہے کی تلاش کا معاہدہ کیاگیا ہے،مقامی لوہے سے سٹیل مل کی راہ ہموار ہوگئی ہے، روزگار کے ایک لاکھ نئے مواقع پیدا ہونگے،پاکستان اور چین کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی سطح پر بھی باہمی تعاون کے تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی ہے‘وزیراعلی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلی خبر
جمعرات 10 اپریل 2014 22:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بیرونی دوروں کا کلیدی مقصد توانائی کے بحران کا خاتمہ اور دوست ممالک کی مدد سے انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ اورتعلیم کے شعبوں کی تیز رفتار ترقی ہے۔ وہ جمعرات کے روز اپنے دورہ چین کے دوسرے روز باوٴ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پنجاب کی سطح پر بھی باہمی تعاون کے تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔اس ضمن میں انہوں نے رجوعہ ۔چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خصوصی طورپر ذکرکرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی کے ساتھ رواں ماہ کے آغاز میں رجوعہ چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے تاریخی معاہدہ کیا گیا ہے اورچینی کمپنی کے ساتھ معاہدے سے پنجاب میں ملکی لوہے سے چلنے والی پاکستان کی پہلی سٹیل مل کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور اس منصوبے سے علاقے میں روزگار کے ایک لاکھ سے زائدنئے مواقع پیدا ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.