انگلش بورڈ نے میری روزی روٹی چھین لی، دانش کنیریا ،کنیریا نے پابندی کیخلاف ہائی کورٹ کی کمرشل کورٹ میں اپیل دائرکی کارروائی گیارہ اپریل کوشروع ہوگی

جمعرات 10 اپریل 2014 20:42

انگلش بورڈ نے میری روزی روٹی چھین لی، دانش کنیریا ،کنیریا نے پابندی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء)لیگ اسپنردانش کنیریا نے کہا ہے کہ انگلش بورڈ نے ان کی روزی روٹی چھین لی، وہ بیگناہ ہیں انہوں نے کرکٹ کی ساکھ کونقصان نہیں پہنچایا۔ ایک انٹرویو میں دایش کنیریا نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ فیلڈکوکچھ کرنے کیلئے مجبورنہیں کیا اورنہ کوئی ایسا کام کیاجس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہو۔

(جاری ہے)

کنیریانے ویسٹ فیلڈ سے متعلق سوال پرکہاکہ وہ اس سے پوچھیں گے کہ تم نے میری پیٹھ میں چھراکیوں گھوپا، میرا شاندار کیریئر تباہ کیوں کیا، انگلش بورڈ نے میری کرکٹ چھین لی جو میری روزی روٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمدعامر نے جرم کااعتراف کیا، ان کے اورمیرے معاملے میں پی سی بی کا رویہ مختلف ہے جومایوس کن ہے، کنیریا نے پابندی کیخلاف ہائی کورٹ کی کمرشل کورٹ میں اپیل دائرکی ہے، جس پرکارروائی گیارہ اپریل کوشروع ہوگی۔