آئی سی سی کا اجلاس ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے فارمیٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ ،انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کیلئے آئینی ترامیم پرملیبرن میں کانفرنس پر تبادلہ خیال ہوگا

جمعرات 10 اپریل 2014 20:42

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ ختم ہو گئی،ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں فی الحال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے فارمیٹ میں تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کیلئے آئینی ترامیم پرملیبرن میں کانفرنس پر تبادلہ خیال ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والی آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹی 20 کیلئے فارمیٹ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کیا۔2023 تک کافیوچرٹور پروگرام رواں سال جولائی تک طے کرلیاجائیگا۔میٹنگ میں آئی سی سی قوانین میں ترامیم کیلئے ڈرافٹ کی تیاری پراتفاق انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کیلئے آئینی ترامیم پرملیبرن میں کانفرنس پر تبادلہ خیال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :