وزیر اعظم سے چینی ہم منصب کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 اپریل 2014 20:33

باؤ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء)وزیراعظم میاں نواز شریف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔باوٴ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، چین کی موجودہ قیادت پاکستان کے ساتھ معاشی و تجارتی روابط کو فروغ دے رہی ہے۔ چینی وزیراعظم لی چیانگ نے نواز شریف کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔وزیر اعظم نے کہاکہ چین کی تیز رفتار ترقی اقوام عالم کیلئے ماڈل ہے، پاکستان کیلئے چین کے تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج پر وہ چینی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔