رسالپور،سابق دشمنی کا شاخسانہ، بارہ بانڈہ کے تین افراد قتل ،ورثا ء کا لاشیں سڑک پر ر کھ کراحتجاج ،کئی گھنٹے روڈ بلاک،پولیس کی یقین دہانی پرروڈ کھول دیاگیا،مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

جمعرات 10 اپریل 2014 20:22

رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) سابق دشمنی کا شاخسانہ، بارہ بانڈہ کے تین افراد قتل ،ورثا ء نے لاشیں سڑک پر ر کھ کراحتجاجاَروڈکئی گھنٹے تک ہر طرح کے ٹریفک کیلئے بند کردیا۔بعد میں پولیس کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیاگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوفریقین میربہادر اور پیر محمدسکنہ بارہ بانڈہ کے درمیان کئی سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی جس میں گزشتہ سال میر بہادر اور اس کا قریبی رشتہ دارجاں بحق ہوگیا تھا ،آج رسالپور کے قریب بارہ بانڈہ سٹاپ پولیس چوکی کے سامنے میر بہادر فیملی سے مسمی اشتیاق ولدمیربہادر مرحوم اور سفید ولدوہاب کو دن دیہاڑے مین جی ٹی روڈ پر قتل کردیا ۔

ور ثا نے جس میں مرد وخواتین شامل تھی مقتولین کو پولیس چوکی کے سامنے جی ٹی روڈپر رکھ کر احتجاجا َ روڈبند کردیا ،اور قاتلوں کو فوراَگرفتار کرنے کا مطالبہ کرلیاتاہم کئی گھنٹے احتجاج کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے بعد اآزاں ورثا میں چند مشتعل افراد نے فریق دوم پیر محمد کے گھر پر حملہ کر کے اس کو گھر میں ڈھیر کر دیا،روڈ کی بندش کی وجہ سے سکول کے بچوں کو کئی میل پیدل سفر کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :