اسلام آباد میں سبزی منڈی دھماکے کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 10 اپریل 2014 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کیلئے چھ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی سبزی منڈی میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کیلئے چھ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ایس پی انڈسٹریل ایریا لیاقت نیازی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقررہوں گے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں خفیہ اداروں کے نمائندے بھی شاملہ ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم میں سی آئی ڈی اورآئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ چیف کمشنراسلام آباد جواد پال نے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

متعلقہ عنوان :