پاکستان کا بگ تھری کی مشروط حمایت کا اعلان، بھارت کے ساتھ سیریز پر معاملات طے پا گئے، چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی

جمعرات 10 اپریل 2014 19:52

پاکستان کا بگ تھری کی مشروط حمایت کا اعلان، بھارت کے ساتھ سیریز پر معاملات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی، 2023 تک ہر بورڈ کو دو طرفہ سیریز کھیلنا ہو گی۔ پی سی بی نے بگ تھری کی مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ بگ تھری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمن نجم سیھٹی نے کہا کہ بگ تھری کی حمایت سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

نجم سیھٹی کا مزید کہنا تھا پی سی بی نے 2015 سے 2023 تک ہر ملک کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے کی شرط رکھی تھی اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی شرط مان لی گئی۔ چیئرمن نجم سیھٹی کل پریس کانفرنس میں واضح کریں گے کس ملک کے ساتھ کب سیریز کھیلی جائے گی۔