عابد شیر علی کا خیبرپختونخوا کے دس فیڈرز فوری بند کرنے کا حکم
جمعرات 10 اپریل 2014 18:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں 85 فیصد یا اس سے زائد لاسز والے فیڈرز بن کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں زیادہ نقصان والے 10 فیڈرز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے خیبر پختون خواہ میں 10 فیڈرز کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا کہ کوچیاں فیڈر 99 اعشاریہ 4 فیصد لاسز دے رہا ہے اس کے ذمہ 838 ملین رقم واجب الادا ہے۔ چکرمتی فیڈر 99 اعشاریہ 3 فیصید ہیں اور اس کے ذمہ 297 ملین روپے واجب الادا ہیں۔(جاری ہے)
بالازئی فیڈر 98 اعشاریہ 2 فیصد میں ہے اور اس کے ذمہ 336 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ حسن خیل فیڈر کے لاسز 93 اعشاریہ 8 فیصد ہیں اور اس کے ذمہ 38 ملین روپے ہیں۔ ہری چند فیڈر کے لاسز 97 اعشاریہ 7 فیصد ہیں اور اس کے ذمہ 346 ملین روپے واجب الادا ہیں۔
دبیر فیڈر 97 اعشاریہ 5 فیصد لاسز میں ہے اور اس کے ذمہ 48 ملین روپے واجب ہیں۔ بشام فیڈر 93 اعشاریہ 7 فیصد لاسز میں ہے اور اس کے ذمہ 155 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ بکا خیل فیڈر 99 اعشاریہ 9 فیصد لاسز میں ہے اور اس نے 262 ملین روپے ادا کرنے ہیں۔ شنوائی گدی فیڈر 99 اعشاریہ 6 فیصد لاسز میں ہے اور اس کے ذمہ 398 ملین روپے واجب الادا ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.