چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے فنانس و ریونیو سینیٹر نسرین جلیل کا ایف بی آر سے مطلوبہ معلومات بر وقت نہ پہنچنے پر اظہار برہمی

جمعرات 10 اپریل 2014 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے فنانس و ریونیو سینیٹر نسرین جلیل کا ایف بی آر سے مطلوبہ معلومات بر وقت نہ پہنچنے پر اظہار برہمی ، اراکین کو ورکنگ پیپر کا جائزہ لینے کا موقع دینے کیلئے اجلاس ملتوی کر دیا ۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے فنانس و ریونیو سینیٹر نسرین جلیل نے جمعرات کو بلایا گیا قائمہ کمیٹی فنانس کا اجلاس ایف بی آر کی جانب سے ورکنگ پیپر اور معلومات بر وقت فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی آر حکام کو متنبہ کیا کہ پہلے بھی اجلاس اس بناء ملتوی کیا گیا تھا آئندہ کمیٹی کو بروقت طلب کی گئی معلومات فراہم کی جائیں، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برسینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ اگرچہ ایف بی آر نے ورکنگ پیپر اور تفصیلات اب فراہم کر دی ہیں تاہم کمیٹی کے تمام ارکان کو ورکنگ پیپر کا جائزہ لینے کیلئے وقت ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی سفارشات مرتب کر سکیں۔

چنانچہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔