شرماہٹ،گھبراہٹ،انوشکا شرما ویرات کوہلی کو دیکھ کر اداکاری کرنابھول گئیں

جمعرات 10 اپریل 2014 17:10

شرماہٹ،گھبراہٹ،انوشکا شرما ویرات کوہلی کو دیکھ کر اداکاری کرنابھول ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے مخالف بالرز ہی پریشان نہیں بلکہ وہ بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما کے لئے بھی درد سر بن گئے ہیں، بھارتی کرکٹر فلم بومبے ویلویٹ کے سیٹ پر پہنچے تو گلیمرس گرل اداکاری بھول گئیں، ایک سین کے لیے بیس ری ٹیک لیے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما کے حواسوں پر آج کل ویرات کوہلی چھائے ہوئے ہیں، دونوں کی پریم کہانی زبان زد عام ہے، دونوں کبھی ریستوران میں ساتھ نظر آتے ہیں تو کبھی کمرشل میں۔

اس بار انوشکا شرما اپنی نئی فلم بومبے ویلوٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ ویرات کوہلی بغیر اطلاع کے پہنچ گئے۔ انوشکا شرما انہیں دیکھ کر ایسی نروس ہوئیں کہ اداکاری بھول گئیں، ایک سین عکس بند کرنے کے لئے بیس سے زائد ری ٹیکس لینے پڑے۔ شوٹنگ جیسے تیسے مکمل ہوئی تو ہدایت کار نے بھی چین کا سانس لیا۔