اسلام آباد دھماکا، جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

جمعرات 10 اپریل 2014 16:40

اسلام آباد دھماکا، جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے امداد ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد فروٹ منڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کی منظوری دے دی ہے جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو 75 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد سیکٹر ایچ الیون میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے میں 24 افراد جاں بحق جب کہ 120 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :