موجودہ شکل میں تحفظ پاکستان بل پاس ہوا تو وزیراعظم گرفتار ہو سکتے ہیں: بلاول

جمعرات 10 اپریل 2014 16:40

موجودہ شکل میں تحفظ پاکستان بل پاس ہوا تو وزیراعظم گرفتار ہو سکتے ہیں: ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان بل موجودہ شکل میں پاس ہوا تو ایک دن وزیراعظم نواز شریف بھی گرفتار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیغام دیا ہے کہ امید ہے سینیٹ اچھا کام کرے گی اور تحفظ پاکستان آرڈیننس بل کو اسے منظور نہیں کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ شکل میں اگر تحفظ پاکستان آرڈیننس بل پاس ہوا تو وزیراعظم نواز شریف کو بھی اس کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :