اسلام آباد دھماکے کے بعد چوہدری نثار کے پاس وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز رہنے کا کوئی جواز نہیں ،علامہ طاہر اشرفی

جمعرات 10 اپریل 2014 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ اسلام آباد دھماکے کے بعد چوہدری نثار کے پاس وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز رہنے کا کوئی جواز نہیں،اسلام آباد میں دھماکے سے ہلاکتوں کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، اپنی حکومت کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی تباہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان جب دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں تو ان کا بیان قبول کرلیا جاتا ہے، جب وہ لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں تو نہیں مانا جارہا، یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے سبزی منڈی دھماکے کی ذمہ داری قبول کی اس پر بات کرنے کو کوئی تیار نہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستانی پرچم جلانے، معصوم لوگوں کو قتل کرنے اور فوجیوں کے گلے کاٹنے والے سب غدار وطن ہیں، کنڑ اور نورستان میں افغان انٹیلی جنس، امریکا اور بھارت نے پاکستان کیخلاف دنیا بھر سے دہشت گردوں کو جمع کیا ہوا ہے۔