ٹیکسٹائل سیکٹرکو ترقی دے کر روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں‘ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ پنجاب

جمعرات 10 اپریل 2014 16:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکو ترقی دے کر روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں، پاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ ملنے سے ٹیکسٹائل صنعت کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے موٹر وے پر وسیع خطہ اراضی پر قائداعظم اپیرل پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ اپیرل پارک کے قیام کے حوالے سے چین کی کمپنی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ سٹیٹ آف دی آرٹ قائداعظم اپیرل پارک کے قیام سے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت کو تمام جدید سہولتیں ایک چھت تلے میسر آئیں گی جس سے ٹیکسٹائل کا شعبہ مضبوط ہوگا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کا جلد سے جلد خاتمہ ہمارا عزم ہے۔صنعتوں کے پہیہ کو رواں دواں رکھنے کے لیے توانائی بحران کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔توانائی بحران کے خاتمے کے لیے صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کو بھی اپنا بھر پورکردارادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :