تھر کے بعد شمالی وزیرستان کے بچوں میں وباء پھوٹ پڑی

جمعرات 10 اپریل 2014 15:06

تھر کے بعد شمالی وزیرستان کے بچوں میں وباء پھوٹ پڑی

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) تھر کے بعد شمالی وزیرستان میں بھی خطرہ ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی۔ مختلف علاقوں میں پانچ بچے جاں بحق جبکہ 50سے زائد قریبی ہسپتال اور میرانشاہ ، میر علی میں داخل کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی بچوں کو بنوں کے پرائیویٹ ہسپتال میں بھی داخل کیا گیا ہے علاقہ میں سینکڑوں بچوں میں اس بیماری میں مبتلا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو چکی ہیں علاقے کے مکینوں کاکہنا ہے کہ حکومت ہسپتالوں میں اس بیماری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :