جب سے حکومت میں آئے ملک کو محفوظ بنانے کے لے اقدامات کررہے ہیں فوری رزلٹ نہیں دے سکتے

جمعرات 10 اپریل 2014 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء)وزیرمملکت برائے داخلہ انجینئربلیغ الرحمن نے کہاہے کہ دنیاکی کوئی بھی جگہ سوفیصد محفوظ نہیں ہے انسان کوشش کرسکتاہے باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے،جب سے حکومت میں آئے ہیں تب سے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاہم اس کے لیے وقت درکارہوگافوری طورپر اس کا رزلٹ نہیں دے سکتے،اسلام آبادکی سزی منڈی میں دھماکہ خیزموادامرودکی پیٹیوں میں ٹرک کے ذریعے لایاگیا،بہترا نٹیلی جنس کی وجہ سے بہت سے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کی،حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ڈرون حملے نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ انجینئربلیغ الرحمن نے کہاکہ دنیاکی کوئی بھی جگہ سوفیصد محفوظ نہیں ہے انسان کوشش کرسکتاہے باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے،اسلام آبا دمیں1500خفیہ کیمرے نصب کرنے کا کام شروع کیاجاچکاہے جو فروری 2015تک مکمل کیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ اسلام آبادمکمل نہیں تو نسبتاًمحفوظ شہرضرور ہے ،بہترا نٹیلی جنس کی وجہ سے بہت سے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کی ،ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سزی منڈی میں آنے والابارودامرود کی پیٹیوں میں بھرکرٹرک کے ذریعے لایاگیا،انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بڑے سکینرزموجود نہیں ہیں گزشتہ حکومت کے دورمیں دوبڑے سکینرزباہر سے منگوائے گئے تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ سکینرزتو دھماکہ خیز موادکی نشاندہی نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن اس کے لیے وقت درکار ہوگا یہ بجلی کا بٹن نہیں ہے جسے دبادیاتو فوراًبجلی آگئی اوربندکردیاتو سپلائی بندہوگئی،انہوں نے کہاکہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کے درمیان روابط کا فقدان ہے وزیراعظم کی ہدایت پر انٹیلی جنس شیئرنگ کے تبادلے کے لیے کمان سنٹرقائم کیاجائیگاجہاں انٹیلی جنس شیئرنگ ہوگی ،انہوں نے کہاکہ 288دھمکیاں ملی ہیں جن میں سے 104تک شیئرنگ کے ذریعے پہنچاگیاہے ،وزیرمملکت داخلہ نے کہاکہ ڈرون حملے حکومتی پالیسی کے نتیجے میں نہیں ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات پر کسی کو بیانات نہیں دینے چاہئیں، انہوں نے کہاکہ مارشل لاء کے ادوارنے ملک کو پیچھے دھکیل دیا۔