ایتھنزاولمپکس ریلی چمپئن شیرون سمپسن پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث اٹھارہ ماہ کی پابندی عائد کردی گئی

جمعرات 10 اپریل 2014 14:26

ایتھنز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء)ایتھنزاولمپکس ریلی چمپئن شیرون سمپسن پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث اٹھارہ ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جمیکن اسپرنٹر کاڈوپ ٹیسٹ گذشتہ سال جون میں مثبت آیاتھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمیکاکی اسپرنٹر شیرون سمپسن مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث اٹھارہ ماہ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں سے دور رہیں گی۔2014یتھنز اولمپکس کی ریلی چمپئن شیرون کا ڈوپ ٹیسٹ جون 2013 میں مثبت آیاتھا۔

شیرون ڈوپنگ پابندی کاشکارہونے والی دوسری جمیکن ایتھلیٹ ہیں۔

(جاری ہے)

ان سے قبل ڈسکس تھرور الیسن رینڈل پر 2013میں دوسالہ پابندی عائد کی گئی تھی۔ جنوری میں جمیکن اولمپک ایسوسی ایشن کی سماعت کے دوران شیرون سمپسن نے بتایاتھاکہ کینیڈین ٹرینر کے فراہم کردہ سپلیمنٹ کواستعمال کرنے کی وجہ سے انکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاتھا۔انہوں نے ایتھنز اولمپک چارضرب سومیٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیاتھا۔جون 2013میں جمیکن نیشنل چیمپئن شپ کے دوران پانچ ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔جن میں شیرون سمپسن کے علاوہ سو میٹر ریس کے سابق عالمی چیمپئن اوصافہ پاول بھی شامل تھے۔