پاکستان کی دو ٹیمیں رواں برس ہالینڈ میں شیڈول سیکنڈ ایف آئی ایچ ماسٹرز ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی

جمعرات 10 اپریل 2014 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) پاکستان کی دو ٹیمیں رواں برس ہالینڈ میں شیڈول سیکنڈ ایف آئی ایچ ماسٹرز ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ میگا ایونٹ 5 سے 13 جون تک روٹر ڈیم، ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی دو ٹیمیں پاکستان ویٹرنز اور پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب میگا ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

ایونٹ کی تیاری کیلئے پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کا تربیتی کیمپ ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے اور فیڈریشن نے کیمپ کی نگرانی کیلئے افتخار سید اور محمد فاروق کو کو آرڈینیٹر مقرر کیا ۔ پاکستان ویٹرنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 اپریل سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

فیڈریشن نے اختر رسول چوہدری، قاسم ضیاء، اشتیاق احمد، توقیر احمد ڈار، رانا مجاہد علی، محمد آصف باجوہ، شاہد علی خان، سلیم شیروانی، شہباز احمد سینئر، انجم سعید، خالد بشیر، طاہر زمان، دانش کلیم، شفقت ملک، خواجہ محمد جنید، محمد خالد، رحیم خان، محمد عرفان جونیئر، محمد شہباز جونیئر، محمد ندیم، احمد عالم، محمد اخلاق اور طارق شیخ، آصف احمد خان، محمد عرفان سینئرز، سید ابوذر، محمد علی، جان محمد، محمد نعیم، اجمل خان لودھی، خاور جاوید، رانا عاطف، مرزا وحیدر بیگ، مجاہد افضل اور سہیل اشرف شامل ہیں کو کو آرڈینیٹرز طاہر زمان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محمد واسع جلیل، احمد ارشد علی چوہدری، رانا محمد مظہر اور ڈاکٹر عباس شاہ ٹیم آفیشلز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :