نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم” ریو۔ ٹو“11 اپریل کو ریلیزہوگی

جمعرات 10 اپریل 2014 14:23

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم” ریو۔ ٹو“11 اپریل کو ریلیز کیلئے تیار ہے۔ نیلے پرندے کے گرد گھومتی تھری ڈی فلمریو ٹو کی کہانی بلیو اس کی بیوی جیول اور تین بچوں کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں اپنے بچوں کوعام پرندوں کی طرح زندگی گزارنے کاطریقہ سکھانے امیزون کے جنگلات میں لے جاتے ہیں۔ جہاں نت نئے تجربات اور دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں۔فلم رواں سال11اپریل کو امریکا میں ریلیز کردی جائیگی۔