فلم” میری کوم“ اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 10 اپریل 2014 14:23

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بھارت کی باکسنگ چیمپئن میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم کا ہر منظر متاثر کن ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ فلم میری کوم ہر اس عورت کی کہانی ہے جو اپنے آپ کو خود سے بڑا بنانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کا ہر سین متاثر کن ہے، یقین نہیں آرہا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر امنگ کمار کی فلم” میری کوم“ اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس فلم میں پریانکا چوپڑا ایک مختلف کردار ادا کر رہی ہیں۔