اسٹیج کے فنکاروں کی کاوش سے بنائی جانے والی مزاحیہ فلم کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 10 اپریل 2014 14:22

اسٹیج کے فنکاروں کی کاوش سے بنائی جانے والی مزاحیہ فلم کل سینما گھروں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) اسٹیج کے فنکاروں کی کاوش سے بنائی جانے والی مزاحیہ فلم جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پینڈو پرنس کے نام سے بننے والی فلم کا فوٹو سیٹ مقامی سینما میں سجایا گیا، تقریب میں لالی ووڈ کے نامور ستارے جگمگاتے رہے، جنہوں نے اس فلم کو پاکستانی انڈسٹری میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

اسٹیج کے فنکاروں کی اس کاوش میں مزاح کا عنصر نمایاں ہے، جنہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔فلم 11 اپریل سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کریگی

متعلقہ عنوان :