برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں فیشن ویک کا آغاز ہو گیا

جمعرات 10 اپریل 2014 14:21

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں فیشن ویک کا آغاز ہو گیا، دلکش ملبوسات میں ماڈلز نے کیٹ واک کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کیم طابق برازیل میں جاری پچیسویں سالانہ فیشن ویک میں ماڈلز نامور ڈیزائنرز کی خوبصورت کلیکشن پہنے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو ہر جانب رنگ بکھر گئے،فیشن کے اس میلے میں موسم گرما کی کلیکشن حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بنی رہی، گیارہ اپریل تک جاری رہنے والے فیشن ویک میں چالیس نامور برینڈز کی کلیکشن پیش کی جائے گی۔