محمد یوسف کے قومی سلیکٹر بننے کا امکان بھی ختم
جمعرات 10 اپریل 2014 11:37
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) راشد لطیف کے عہدہ نہ سنبھالنے سے محمد یوسف کے قومی سلیکٹر بننے کا امکان بھی ختم ہوگیا،انھوں نے سابق کپتان کی جانب سے پیشکش کا مثبت جواب دیا تھا۔ایک انٹرویو میں سابق عظیم بیٹسمین محمد یوسف نے کہا کہ راشد لطیف ایماندار شخص ہیں، ان کے چیف سلیکٹر بننے سے قومی کرکٹ کو فائدہ ہوتا، اگر وہ عہدہ نہیں سنبھال رہے تو یہ اچھی علامت نہیں ہے، انھوں نے تصدیق کی کہ راشد لطیف نے سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے کاکہا تھا، یوسف نے کہا کہ میں ان کو انکار نہیں کر سکتا تھا، مجھے بخوبی علم ہے کہ وہ ان لوگوں میں سے نہیں جو اپنے مقاصد کی تکمیل کیلیے کسی کا استعمال کرتے ہوں، اسی لیے میں نے سلیکٹر بننے پر حامی بھر لی تھی، بعد میں اس حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا۔
(جاری ہے)
محمد یوسف نے کہا کہ یقینا یہ کرکٹ بورڈ کا کام ہے مگر راشد اپنی سلیکشن ٹیم بنانا چاہ رہے تھے اسی لیے انھوں نے مجھ سے دستیابی کا پوچھا،انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ کے معاملات کو ٹھیک کرنا ہے تو راشد لطیف جیسی شخصیات سے کام لینا ہو گا، بصورت دیگر 5،6 سال سے جیسے سب کچھ چل رہا ہے ویسا ہی چلتا رہے گا، پاکستان کو سامنے رکھ کر ٹیم سلیکشن کرنا چاہیے، پلیئرز جو چاہیں وہی ہوتا رہے یہ رحجان ٹھیک نہیں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہمارا کیسا اسکواڈ منتخب ہوا یہ سب کے سامنے ہے، مستقبل میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس سیمی فائنل نہیں کھیل سکے تھے، اس کا ذمہ دار ناقص ٹیم سلیکشن کو قرار دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.