خطے میں معیشت کی ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے، وزیراعظم نواز شریف

جمعرات 10 اپریل 2014 11:28

خطے میں معیشت کی ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے، وزیراعظم نواز شریف

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں معیشت کی ترقی کے لئے امن و استحکام نا گزیر ہے اور اس کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔چین کے شہر سنیا میں 12ویں ایشیا باؤ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایشیا میں معاشی ترقی کے لئے امن و استحکام نا گزیر ہے، خطے میں معیشت کی بہتری کے لئے تمام ممالک کو مل کام کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا وسائل سے مالا مال ہے، ایشیا طویل عرصے سےعالمی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے لیکن گزشتہ 10 سالوں میں دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان سمیت بہت سے ممالک کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے، خطے میں تنازعات کے حل کو اولین ترجیح دینی ہو گی، علاقائی تعاون کے لئے مواصلاتی تعاون کو مربوط بنانا ہو گا اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت کی ترقی کے پر کشش مواقع موجود ہیں، پاکستان آزاد تجارتی اور معاشی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک مل کر خطے کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، چین اور پاکستان میں اقتصادی تعاون فروغ پا رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سےخطےمیں امن اور خوشحالی آئےگی۔

متعلقہ عنوان :