امریکی ملٹری بیس میں فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی کو قتل کردیا

بدھ 9 اپریل 2014 02:06

امریکی ملٹری بیس میں فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی کو قتل کردیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) امریکی فوج میں باہمی لڑائی جھگڑے‘ اندرونی حملوں کا سلسلہ تیز‘ ریاست کیرولینا میں ایک فوجی نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ شمال کیرولینا کے ملٹری بیس پر اس وقت پیش آیا جب گیٹ پر تعینات ایک فوجی نے اپنے ساتھی اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ ترجمان ایئربیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ باہمی جھگڑے کا واقعہ ہے اور اس میں دہشت گردی کا کوئی عنصر شامل نہیں تاہم میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکہ میں فوج پر اندرونی حملوں کا تسلسل ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل فورٹ ہوڈ آرمی بیس میں بھی ایک فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے تین ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :