بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے،خواجہ آصف،نئے پاور پلانٹس سے نقد بنیادوں پر بجلی حاصل کی جائے گی کسی پاور پلانٹ کو پیشگی ادائیگی نہیں کریں گے،2 ماہ میں 2 ہزار میگاواٹ تک نئی بجلی سسٹم میں آ جائیگی،کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے چین سے معاہدہ خوش آئند ہے ، میڈیا سے گفتگو
بدھ 9 اپریل 2014 01:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 80 اور 90 فیصد تک نقصانات والے علاقوں کو بجلی نہیں ملے گی،بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے،اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ آصف نے کہا کہ گرمیوں میں چوروں کے ٹرانسفارمر اتار لیں گے۔گرمیوں میں پانی سے 6 ہزار میگاواٹ تک بجلی بڑھائیں گے،2 ماہ میں 2 ہزار میگاواٹ تک نئی بجلی سسٹم میں آ جائے گی،کوئلے سے بجلی بنانے کے لیے چین سے معاہدہ خوش آئند ہے،چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ چوروں کو بجلی نہیں ملے گی ان کے ٹرانسفارمر ضبط کر لیں گے جو پیسے دے گا، بجلی اسے ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں اٹھانوے فیصد تک بجلی چوری ہو رہی ہے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاقے میں ایک ارب 33 کروڑ روپے کی بجلی چوری روکی گئی۔(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ 2000 میگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کریں گے۔ گرمیوں میں بجلی کی پیداوار 18ہزار میگا واٹ تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ سے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائیگا اب بھی ایک ہزار میگا واٹ مہنگی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ نئے پاور پلانٹس سے نقد بنیادوں پر بجلی حاصل کی جائے گی کسی پاور پلانٹ کو پیشگی ادائیگی نہیں کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.