دولہا اور باراتی شادی کی تاریخ بھول کر ایک روز قبل ہی بینڈباجے کے ساتھ دلہن کے گھر روانہ ،”آپ لوگ ایک روز قبل کیوں آرہے ہیں “حقیقی صورتحال کا علم ہونے پر بارات شرمندہ واپس لوٹ گئی
بدھ 9 اپریل 2014 22:17
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) نواحی قلعہ کالروالا میں دولہا اور باراتی شادی کی تاریخ بھول کر ایک روز قبل ہی بینڈباجے کے ساتھ دلہن کے گھر روانہ ہو گئے ،حقیقی صورتحال کا علم ہونے پر بارات شرمندہ واپس لوٹ گئی ۔
(جاری ہے)
یہ دلچسپ واقعہ قلعہ کالروالا میں پیش آیاجہاں چوہدری عنایت کے بیٹے محمد اویس کی شادی تھی لیکن تایخ بھول کر غلطی سے بارات کو ایک روز قبل ہی بڑی شان و شوکت سے روانہ کر دیا گیا اور دلہا سہرا سجائے بینڈباجے کے ساتھ دلہن لانے روانہ ہو ا گیا ۔
اس دوران کسی باراتی نے دلہن والوں کو بارات کی آمد سے آگاہ کیا تو وہ حیرت زدہ ہو گئے ۔ دلہن والوں نے کہا کہ آپ لوگ ایک روز قبل کیوں آرہے ہیں جبکہ دلہن تو شاپنگ کر نے گئی ہے ۔بعدازاں تصدیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ دلہا کے والدین نے دیسی مہینے کی تاریخ طے کر رکھی تھی دراصل وہ تاریخ بھول گئے اور اپنی غلطی کو تسلیم کر تے ہوئے بارات واپس لوٹ گئی اور اگلے روز دوبارہ پھر بارات آئی اور دلہن کو بیاہ کر لے گئی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.