ایس ای سی پی کمپنیوں کے لیے وضع کردہ قوائد پر عمل درآمد یقینی بنائے گا،دو ماہ میں 21 بیمہ اور تکافل کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری ،38 انشورنس کمپنیوں کی اعلیٰ انتظامیہ کو تنبیہ

بدھ 9 اپریل 2014 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اس بات کو یقینی بنائے گا کہ انشورنس کمپنیاں قوائد و ضوابط کو اپنائیں۔ ایس ای سی پی کی تعمیل میں ناکام رہنے والے انشورنس کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں تعمیل کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے ہیں کیونکہ انشورنس کمپنیوں میں تعمیل کے رجحان کا فرو غ ان کمپنیوں کے اپنے مفاد میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس محمد آصف عارف نے فروری ‘مارچ کے مہینوں میں مختلف انشورنس اور تکافل کمپنیوں کے خلاف لیے گئے انضباطی فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انضباتی کارروائیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہمارا انضباطی پروگرام مضبوط اور جامع ہے۔

(جاری ہے)

تادیبی فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس نے بتایا کہ فروری ‘ مارچ کے مہینوں میں کمپنیز آرڈیننس 1984 اور انشورنس آرڈیننس2000 کی خلاف ورزی کرنے پر21 بیمہ اور تکافل کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مزید براں 38 انشورنس کمپنیوں کی اعلیٰ انتظامیہ کو ایس ای سی پی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی۔ کمشنر صاحب نے مزید بتا یا کہ اس عرصے میں 18سائلین کی درخواستوں پر کارروائی کی گئی اور ان کو کامیابی سے سائلین کی تشفی کے مطابق نمٹایا گیا۔ اس کے علاوہ 59سروئیرز اور 30 سرویئنگ کمپنوں کے لائسنس کی تجدید بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :