کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری، سرمایہ کاری مالیت میں مزید65ارب8کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس287.64پوائنٹس اضافے سے28941.01پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 9 اپریل 2014 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 28900کی تاریخی نفسیاتی حد عبورکرتے ہوئے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پربند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید65ارب8کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت7.41فیصد کم جبکہ54.93فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فروخت کے دباوٴ ،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28573پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 28941پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا. تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس287.64پوائنٹس اضافے سے28941.01پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے206کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ150کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ19کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں65ارب08کروڑ23لاکھ 92 ہزار289 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب68ارب34کروڑ9لاکھ 76ہزار260روپے ہوگئی ۔

بدھ کو کاروباری سرگرمیاں30کروڑ94لاکھ 75ہزار310شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں2 کروڑ47لاکھ99 ہزار610شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت439.72روپے اضافے سے9500.00روپے،باٹا پاک کے حصص کی قیمت142.17روپے اضافے سے3000.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت195.00روپے کمی سے 4305.00روپے جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت30.04روپے کمی سے860.00روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کولافریج پاکستان کی سرگرمیاں4کروڑ54لاکھ 39ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت89پیسے اضافے سے13.05روپے اورجہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ32لاکھ 59ہزارشیئرز 500کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت45پیسے اضافے سے11.73روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس198.89پوائنٹس اضافے سے20382.96پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس397.20پوائنٹس اضافے سے46949.79جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس211.87پوائنٹس اضافے سے 21646.56پوائنٹس پر بند ہوا