سبی دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے دو لاشوں کی شناخت ہوگئی

بدھ 9 اپریل 2014 20:26

سبی دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے دو لاشوں کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء)سبی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں جاں بھق ہونے والوں میں سے دو لاشوں کی شناخت کرلی گئی 10لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائیگا پولیس اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے مرنے والوں کے نمونے حاصل کرنے لاشوں کو سردخانے میں رکھو ادیا گیا سول ہسپتال میں خوف وہراس کا ماحول لاشوں کی شناخت کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال میں جمع رہی سول ہسپتال کے ایم ایل او جنرل ڈاکٹر عبدالرشید جمالی کے مطابق مرنے والوں کو انکے ورثاء کے حوالے اس وقت کیا جائیگا جب پولیس مراسلہ اور دیگر قانونی تقاضے پورے ہوجائیں گے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہے ان کے ناخن اور بالوں کے نمونے جمع کرلئے گئے ہیں ۔